انٹرنیشنلخبریںکھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان، مجموعی طور پر 18 ارب روپے تقسیم ہوں گے

واشنگٹن:
عالمی فٹ بال تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 18 ارب پاکستانی روپے تقسیم کیے جائیں گے۔

فیفا کے مطابق یہ انعامی رقم گزشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مجموعی طور پر 44 کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی، جبکہ 2026 کے ایڈیشن میں یہ رقم کئی گنا بڑھا دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2026 جیتنے والی ٹیم کو 5 کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، جو پچھلے ایڈیشن کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ فائنل میں شکست کھانے والی رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملیں گے، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھی پوزیشن پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

فیفا کے اعلان کے مطابق پانچویں سے آٹھویں پوزیشن تک آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔ نویں سے سولہویں نمبر تک آنے والی ٹیموں کے حصے میں 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر آئیں گے، جبکہ سترہویں سے بتیسویں پوزیشن تک کی ٹیموں کو فی ٹیم 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

اسی طرح 33ویں سے 48ویں پوزیشن تک رہنے والی ہر ٹیم کو 90 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو تیاریوں کے لیے اضافی 15 لاکھ امریکی ڈالر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 آئندہ سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی میزبانی میں منعقد ہوگا، جس میں پہلی مرتبہ 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ماہرین کے مطابق انعامی رقم میں یہ تاریخی اضافہ عالمی سطح پر فٹ بال کے فروغ اور ٹیموں کی مالی معاونت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button